ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / آسٹریلوی خاتون اسمگلر رہائی کے بعد آسٹریلیا پہنچا دی گئی

آسٹریلوی خاتون اسمگلر رہائی کے بعد آسٹریلیا پہنچا دی گئی

Sun, 28 May 2017 18:03:20  SO Admin   S.O. News Service

کینبرا،28مئی(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی خاتون اسمگلر شاپیل کوربی انڈونیشیا میں بارہ سال جیل کاٹنے کے بعد رہا کر دی گئی ہیں۔ انڈونیشی حکام نے اْسے رہائی کے بعد ملک بدر کرتے ہوئے آسٹریلیا پہنچا دیا ہے۔ اْس کی روانگی کے وقت سخت حفاظتی اقدامت کیے گئے تھے۔ وہ آج اتوار کی صبح میں آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچی۔ شاپیل کوربی کو انڈونیشی میڈیا نے ’گانجا کوئین‘ کا نام دے رکھا ہے۔ سن 2004 میں اْسے انڈونیشی جزیرے بالی میں چار کلوگرام چرس اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اْس وقت وہ 27 برس کی تھیں۔ انڈونیشیا میں عدالتی کارروائی کے دوران کوربی کا یہ موقف رہا تھا کہ منشیات اْس بیگ میں رکھی گئی تھی اور وہ اس سے بے خبر تھی۔
 


Share: